ستمبر میں نواز، منموہن ملاقات کا امکان

برونائی دارالسلام میں پاکستان کے قومی سلامتی اور خارجہ امور کے مشیر سرتاج عزیز اور بھارتی وزیرِ خارجہ سلمان خورشید کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔

سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم میاں نواز شریف اور بھارتی وزیرِاعظم منموہن سنگھ کے درمیان اس سال ستمبر میں ملاقات کا امکان ہے۔

سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ ایک مضبوط رشتہ استوار کرنا چاہتا ہے۔