فٹبال کے عالمی کپ کی ٹکٹیں تاریخ کی سستی ترین ہوں گی

فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کا کہنا ہے کہ برازیل میں آئندہ سال ہونے والے فٹبال کے عالمی کپ کی ٹکٹیں، عالمی کپ کی تاریخ کی سستی ترین ہوں گی۔

فیفا کے سیکٹری جنرل جروم ویلک کا کہنا تھا کہ ستر فیصد میچوں کی ٹکٹوں کی قیمت گذشتہ ورلڈ کپ ٹورنامنٹوں سے کم ہوگی۔ ٹکٹوں کی قیمت کا اعلان انیس جولائی کو کیا جائے گا۔

جروم ویلک اور فیفا کے صدر سیپ بلیٹر نے اتوار کو ختم ہونے والے کنفیڈریشنز کپ کی بھی تعریف کی۔

برازیل میں فٹبال کے کنفڈریشنز کپ کے موقع پر شدید مظاہرے دیکھنے میں آئے۔

فائنل میں برازیل نے سپین کو تین صفر سے شکست دی تھی۔