ڈیری غازی خان میں مسافر ویگن نہر میں جا گری

پاکستان کے صوبے پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان میں ایک مسافر برادر گاڑی نہر میں گر گئی ہے۔

پاکستان کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق مسافر بردار گاڑی نہر میں گرنے سے دس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ڈیرہ غازی خان میں تونسہ شریف کے قریب ایک پک اپ وین پُل سے ٹکرا کرچشمہ رائٹ بینک کینال میں گرگئی۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ مسافر گاڑی میں گنجائش سے زیادہ افراد سوار تھے۔