دادو کے قریب ٹریفک حادثہ، 12 ہلاک

پاکستان کے صوبے سندھ کے شہر دادو کے قریب بھن سعید آباد کے مقام پر انڈس ہائی وے پر ایک مسافر بس کے الٹنے سے کم از کم 12 افراد ہلاک اور 27 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق مرنے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق بس شہداد کوٹ سے کراچی جا رہی تھی کہ راستے میں اُلٹ گئی۔

حادثے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔