ایشز ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ آج

انگلینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے مابین ایشز ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ آج ناٹنگھم میں شروع ہو گا۔

اپنی حالیہ کامیابیوں کے بعد برطانوی ٹیم اس سیریز کے لیے فیورٹ سمجھی جا رہی ہے۔

انگلینڈ کی ٹیم کے کپتان ایلسٹر کُک نے بتایا کہ انہوں نے اپنے کھلاڑیوں کو کہا ہے کہ وہ آسٹریلیا کے خلاف اس میچ میں ایک زبردست مقابلے کے لیے تیار رہیں۔

دوسری جانب آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک کا کہنا ہے کہ اگرچہ کہ انہیں ایک سخت مقابلے کا سامنا ہوگا لیکن ان کے کھلاڑی ہر طرح کے مقابلے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ وہ پریکٹس میچ میں آسٹریلوی ٹیم کی حوصلہ افضاء کارکردگی کے بعد کافی پرامید ہیں۔

یہ کرکٹ کی تاریخ کی سب سے پرانی سیریز ہے جس کا آغاز 1882ء میں ہوا۔