چین: مٹی کا تودہ گرنے سے تقریباً چالیس افراد دب گئے

چین کی سرکاری ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ سیچوان صوبے میں مٹی کا تودہ گرنے سے تقریبا تیس سے چالیس افراد مٹی کے تودے تلے دب گئے ہیں۔

تودہ گرنے کا واقع ڈوجنگیاں شہر میں بدھ کے صبح ہوا ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق تقریباً سو کے قریب امدادی کارکن سراغ رساں کتے کی مدد سے تودے کے نیچے دبنے والے افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔

چین کے بعض علاقے میں طوفانی بارشوں کے نتیجے میں سیلاب آئے ہیں۔

اس سے پہلے گزشتہ روز سیچوان صوبے میں ایک پل گرنے کے بعد سے بارہ افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

چین کے صوبے سیچوان کا شہر ڈوجنگیان میں سنہ 2008 کے زلزلے سے شدید متاثر ہوا تھا۔