طیارہ بردار بحری جہاز پر ڈرون اتارنے کا کامیاب تجربہ

امریکی بحریہ پہلی بار ایک بغیر پائلٹ کے اُڑنے والے جنگی طیارے کو طیارہ بردار بحری جہاز پر اتارنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

ایک تجرباتی ڈرون طیارے نے یہ مشکل لینڈگ خود ساختہ طور پر کی۔ یہ تجربہ ریاست ورجنیا کے ساحل کے قریب کیا گیا۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ اس سے بحریہ کو طویل فاصلوں تک اڑنے والے ڈرون تیار کرنے میں مدد ملے گی اور امریکہ کو مستقبل میں ڈرون طیارے اڑانے کے لیے دیگر ممالک سے اُن کی بیسوں کے استعمال کی اجازت نہیں لینی پڑے گی۔

ڈرون حملوں کے ناقدین کا کہنا ہے کہ ڈرون طیاروں کے استعمال سے عام شہریوں کی ہلاکتیں ہوتی ہیں۔