پاک افغان سرحد پر’خودکش حملہ‘، متعدد زخمی

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر ایک خودکش حملے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

پاکستان کے سرکاری ٹی وی کے مطابق یہ حملہ چمن میں سرحد پر واقع بابِ دوستی کے قریب ہوا۔

پی ٹی وی کے مطابق اس حملے میں ایف سی کے دو اہلکاروں سمیت دس افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔

حملے کے بعد سرحد کو ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔