چکوال:مسافر بس الٹنے سے چھ افراد ہلاک

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر چکوال کے قریب ایک حادثے میں چھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

پی ٹی وی کے مطابق یہ حادثہ موٹر وے پر سالٹ رینج کے علاقے میں پیش آیا جہاں ایک مسافر موڑ کاٹتے ہوئے الٹ کر سڑک کی دوسری جانب جا گری

موٹر وے پولیس کے مطابق مسافر بس راولپنڈی سے فیصل آباد جا رہی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ مسافر بس کے بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔