چین: 3 لاکھ محفوظ مقامات پر منتقل

چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق مشرقی چین میں تقریباً تین لاکھ افراد اپنے گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات پر چلے گئے ہیں کیونکہ سولک نامی طوفان خشکی کی جانب بڑھ رہا ہے۔

طوفان سے سیلاب اور زمینی تودے کھسکنے کی وارننگ بھی دی گئی ہے۔

چین کے قومی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ساحلی صوبے فوجیان میں 119 کلو میٹر فی گھنٹہ کی فتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

خبر رساں ادارے ژنہوا کے مطابق حال ہی میں طوفانی بارشوں میں تقریباً دو سو افراد کے ہلاک یا لاپتہ ہونے کی اطلاعات کے بعد سے ہنگامی منصوبوں کو نافذ کر دیا گیا ہے۔