چین میں جوہری منصوبے کے خلاف احتجاج جاری

چین میں جوہری توانائی کے ایک بڑے منصوبے کے خلاف اتوار کو بھی احتجاج ہوا حالانکہ مقامی حکام نے پہلے ہی یہ اعلان کر دیا تھا کہ یہ جوہری پلانٹ تعمیر نہیں کیا جائےگا۔

تاہم مظاہرین اس بات کا ثبوت چاہتے ہیں کہ کیا واقعی چھ ارب ڈالر مالیت کے اس جوہری پلانٹ کا منصوبہ ترک کر دیا گیا ہے۔

چین کے صوبہ گوڈانگ کے شہر جیانگمن میں نائب میئر نے اپنے دفتر سے باہر آ کر اس منصوبے کو ختم کرنے سے متعلق دستاویزات مظاہرین کو دکھائیں