باجوڑ: سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ، دو اہلکار ہلاک

پاکستان میں وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے باجوڑ ایجنسی میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کے حملے میں ایف سی کے دو اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

بی بی سی کے نامہ نگار انور شاہ کے مطابق باجوڑ سے 20 کلومیٹر کے فاصلے پر شمال میں واقع امانتا چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد نے رات دیر گئے حملہ کیا۔

حملے میں فرنٹئیر کانسٹیبلری کے دو اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہو گئے ہیں۔

مسلح افراد کے حملے کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے علاقے میں گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

تا ہم ابھی تک کسی کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔