کشمیر کے وزیرِ اعظم کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد

پاکستان کے زیرِانتظام کشمیر کے وزیرِ اعظم چوہدری عبدالمجید کے خلاف ان کی اپنی ہی جماعت کے دو ارکان نے تحریکِ عدم اعتماد جمع کرا دی ہے۔

پاکستان ٹیلی ویژن کی خبر کے مطابق تحریک پیش کرنے والے ارکان عبدالماجد اور محمد حسین سرگالہ کا تعلق وزیرِاعظم کی حکومتی پیپلزپارٹی سے ہے۔