عراق: جیلوں پر حملے، 500 قیدی فرار

عراقی جنگجوؤں نے بغداد میں ابوغریب سمیت دو جیلوں پر مربوط حملے کیے ہیں جس کے نتجے میں القاعدہ کے اہم رہنماؤں سمیت پانچ سو قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ ان حملوں میں کم ازکم اکتالیس افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

عراقی حکام کا کہنا ہے کہ جنگجوؤں نے ایک مربوط حملے میں بغداد میں تاجی جیل اور ابوغریب جیلوں کو نشانہ بنایا۔

ابوغریب جیل عراق پر امریکی یلغار کے بعد امریکی فوجیوں کی طرف سے عراقیوں پر تشدد کے لیے مشہور ہے۔

مزید تفصیلات آ رہی ہیں۔