سپین میں ٹرین حادثہ، 35 افراد ہلاک

سپین کے شمال مغربی شہر میں ایک مسافر ٹرین پٹڑی سے اتر گئی جس کے نتیجے میں کم از کم پینتیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

سپین کے علاقے گیلیسیا کے حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین کی تمام بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ یہ ٹرین میڈرڈ سے فیرول جا رہی تھی۔

اس حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ ٹرین حادثہ سپین کی تاریخ کا بدترین ٹرین حادثہ ہے۔