بھارت: سکول کی پرنسپل گرفتار

بھارت کی مشرقی ریاست بہار میں پولیس نے اُس سکول کی پرنسپل کو گرفتار کر لیا ہے جہاں گزشتہ ہفتے زہریلا کھانا کھا کر بائیس بچے ہلاک ہوگئے تھے۔

پرنسپل مینا دیوی اس حادثے کے بعد سے مطلوب تھیں بدھ کو انہوں نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔

پولیس کا خیال ہے کہ مینا دیوی یہ بتانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں کہ بچوں کے کھانے میں کیڑے مار دوا کیسے آئی۔