اسانژ کا سیاسی جماعت قائم کرنے کا اعلان

وکی لیکس ویب سائٹ کے بانی جولین اسانژ نے رواں برس اپنے آبائی ملک آسٹریلیا میں انتخابات میں حصہ لینے کے لیے سیاسی جماعت قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے اس بات کا اعلان لندن میں ایکواڈور کے سفارتخانے سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں کیا۔

اسانژ برطانیہ سے سویڈن بدر کیے جانے سے بچنے کے لیے گزشتہ برس سے اس سفارتخانے میں مقیم ہیں۔ اسانژ کو سویڈن میں جنسی حملے کے الزامات کا سامنا ہے۔

اپنے خطاب میں جولین اسانژ نے کہا کہ ان کی جماعت جس کا نام ’وکی لیکس‘ ہی ہوگا اور اس کے تحت وفاقی سینیٹ کے لیے خود اسانژ سمیت سات امیدوار انتخابی میدان میں اتریں گے۔