شام:اب تک ایک لاکھ سے زائد افراد ہلاک

اقوامِ متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ شام کی جنگ میں اب تک ایک لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیںْ۔.

تازہ ترین اندازوں کے مطابق صرف گزشتہ ماہ ہی شام میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد سات ہزار ہے۔

بان کی مون نیو یارک میں اقوامِ متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں بول رہے تھے جہاں امریکی وزیِر خارجہ جان کیری بھی موجود تھے۔

دونوں ہی رہنماؤں نے جلدی ہی اس مسئلے کا سیاسی حل تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔