ڈیرہ اسماعیل خان کی سینٹرل جیل پر حملہ

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیر اسماعیل خان کی سینٹرل جیل پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق سینٹرل جیل کا عملہ جوابی کارروائی کر رہا ہے اور علاقے سے فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔

وزیرستان ایجنسی سے متصل ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی سینٹرل جیل میں شدت پسند بھی قید ہیں۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں اس سے پہلے بھی شدت پسندی کے متعدد واقعات پیش آ چکے ہیں جن میں سکیورٹی اہلکاروں کے علاوہ عام شہریوں کو بھی ٹارگٹ کیا گیا۔