عراق میں آٹھ بم دھماکے، 29 افراد ہلاک

عراق میں حکام کے مطابق دارالحکومت بغداد میں آٹھ کار بم دھماکوں میں کم سے کم 29 افراد ہلاک ہو گئے۔

حکام کے مطابق یہ دھماکے زیادہ تر شعیہ اکثریتی علاقوں میں ہوئے۔

عراقی پولیس کے مطابق ان دھماکوں کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

عراق میں سنہ 2006 اور 2007 میں شدت پسندی کے واقعات عروج پر تھے تاہم اب ان میں کمی آئی ہے لیکن اب بھی شدت پسند اکثر اوقات سکیورٹی فورسز اور عام شہریوں کو نشانہ بناتے رہتےہیں۔