عمران خان کو توہینِ عدالت نوٹس جاری

سپریم کورٹ نے تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان کو توہینِ عدالت کا نوٹس جاری کر دیا ہے اور انھیں دو اگست کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم صادر کیا ہے۔

عدالت نے کہا ہے کہ بادی النظر میں ایسا معلوم ہوتا ہے جیسے عمران خان نے اعلیٰ عدالت کے بارے میں نفرت پھیلانے کی کوشش کی ہے۔

چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بینچ جمعے کے روز اس مقدمے کی سماعت کرے گا۔

عمران خان نے 26 جولائی کو تقریر کرتے ہوئے کہا تھا کہ انھوں نے اور ان کی جماعت نے عدلیہ کی بحالی کے لیے مہم چلائی لیکن اسی عدلیہ اور الیکشن کمیشن کے زیرِ نگرانی ہونے والے انتخابات میں بدترین دھاندلی ہوئی ہے۔