ایچ ایس بی سی کا ’سفارتی اکاؤنٹس بند کرنے کا فیصلہ‘

ایچ ایس بی سی بینک نے اطلاعات کے مطابق برطانیہ میں چالیس سے زیادہ سفارتی مشنوں کو اپنے اکاؤنٹس بند کرنے کا کہا جو کہ بینک کی جانب سے کاروباری خطرات کم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

ان سفارتی مشنز میں سے ویٹیکن، بینن اور پاپوا نیو گنی کے برطانیہ میں سفارتی مشنز بھی شامل ہے۔

ایچ ایس بی سی کے ایک ترجمان نے کہا کہ ’ایچ ایس بی سی ان تمام کاروباروں کو پانچ سال کی بنیاد پر ایک تجزیاتی پروگرام سے گزار رہا ہے جو کہ مئی دو ہزار گیارہ سے شروع کیا گیا تھا اور سفارتی مشنز اس سے مستثنا نہیں ہیں‘۔