کشمیر: پانچ بھارتی فوج ہلاک

بھارتی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں پاکستانی فوج نے در اندازی کر کے پانچ بھارتی فوجی ہلاک کر دیے گئے ہیں۔

بھارتی فوج نے پاکستانی فوج پر ان ہلاکتوں کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’پاکستانی فوج نے پونچھ کے علاقے میں بھارتی سرحد پار کر کے بھارتی فوجیوں کی ایک گشتی پارٹی پر حملہ کیا۔‘

پاکستانی فوج نے دونوں ممالک کے درمیان کسی قسم کی کارروائی کی تردید کی ہے۔ پاکستانی فوجی زرائع نے بھارتی الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے اور کہا کہ ان کی جانب سے فائرنگ نہیں کی گئی۔