پاکستانی وزارتِ خارجہ میں اہم اجلاس

پاکستان کے وزیرِاعظم میاں محمد نواز شریف نے دفترِ خارجہ میں اہم اجلاس طلب کیا ہے۔

پاکستان کے سرکاری ٹی وی کے مطابق اجلاس میں خارجہ پالیسی اور ملک کو درپیش بیرونی چیلنجز پر غور ہو گا۔

واضح رہے کہ یہ اجلاس ایسے وقت میں طلب کیا گیا ہے جب پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر مبینہ طور پر محاز آرائی کی وجہ سے تعلقات کشیدہ ہوئے ہیں۔