کوئٹہ:ایس ایچ او کی نمازِ جنازہ میں دھماکہ

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کی پولیس لائن میں نمازِ جنازہ کے دوران ایک دھماکہ ہوا ہے۔

دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں جبکہ ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

جمعرات کو نماز جنازہ ایس ایچ او محب اللہ جان کی ادا کی جا رہی تھی جو بدھ کو کوئٹہ میں ہی نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے تھے۔

نماز جنازہ میں پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد شریک تھی۔

دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ جائے وقوعہ کو سکیورٹی اہلکاروں نے گھیر رکھا ہے۔

صوبہ بلوچستان میں گزشتہ کئی سالوں سے خراب ہیں اور صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں شدت پسندی کے متعدد واقعات پیش آ چکے ہیں جن میں سکیورٹی فورسز، عام شہریوں، طالب علموں کو نشانہ بنایا جا چکا ہے۔