لبنان: ترکش ایئر لائن کے دو پائلٹ اغواء

اطلاعات کے مطابق لبنان کے دارالحکومت بیروت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب ایک سڑک سے ترکش ایئر لائن کے دو پائلٹ اغواء کر لیے گئے ہیں۔

لبنان کے وزیرِ داخلہ نے فرانسیسی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ دو افراد کو ہوٹل لے جانے والی بس پر سے رات کے تین بجے اغواء کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس بس پر ایئر لائن کا دیگر عملہ بھی سوار تھا اور واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔