مچھ: فائرنگ کے تبادلے میں چھ افراد ہلاک

بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے مچھ میں لیویز اور سکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں چھ مسلح افراد ہلاک ہوگئے۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران بڑی مقدار میں ہتھیار بھی برآمد کیے گئے۔

لیویز اور سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن مچھ میں چودہ افراد کی ہلاکت کے بعد کیا گیا۔

خیال رہے کہ بلوچستان کے علاقے بولان میں چھ اگست کو کوئٹہ سے پنجاب جانے والے 13 مسافروں کو اغوا کے بعد قتل کر دیا گیا تھا۔