ایل او سی فائرنگ : کشمیر میں ایک شخص ہلاک

پاکستان اور بھارت کے درمیان لائن آف کنٹرول پر مبینہ طور پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاکستان کے زیرِ اتنظام کشمیر میں ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے۔

پاکستان کی سرکاری ٹی وی پی ٹی وی کے مطابق بھارتی فوج نے تین سیکٹروں میں ’بلا اشتعال‘ فائرنگ کی۔

فائرنگ بٹل، چری کوٹ اور سٹیوا کے سیکٹروں میں کی گئی۔

ایک مقامی شخص محمد سالک نے بی بی سی کو بتایا کہ فائرنگ کا یہ واقعہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب تقریباً 12:30 بجے پیش آیا۔

فائرنگ سے ہلاک ہونے والے شخص کا نام محمد زبیر ہے جس کا تعلق ڈونگہ گھمیر سے بتایا جاتا ہے۔