مارگلہ ٹاور کے ماہرِ تعمیر یونان سے گرفتار

یونان کی پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں واقع مارگلہ ٹاور کی عمارت کے پاکستانی نژاد برطانوی ماہرِ تعمیر کو گرفتار کیا ہے۔

اکہتر سالہ ماہرِ تعمیر شیخ عبدو حفیظ کو بین الاقوامی وارنٹ کے تحت منگل کو یونان سےگرفتار کیا گیا۔

یونان کی پولیس کے ایک مقامی ذریعہ نے خبر رساں ایجسنی اے ایف پی کو بتایا کہ انھیں بدھ کو مقامی عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا جہاں اس بات کا تعین ہوگا کہ انہیں پاکستان بھیجا جا سکتا ہے یا نہیں۔

یونان کی پولیس کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق شیخ عبدو حفیظ پر کرپشن اور عوامی املاک کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

خیال رہے کہ شیخ عبدو حفیظ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں واقع مارگلہ ٹاور کی عمارت کے آرکیٹیکٹ تھے جو سنہ 2005 میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں گر گئی تھی اور اس میں 78 افراد ہلاک اور 84 زخمی ہو گئے تھے۔