نائیجیریا: ایک ماہ میں ایک ارب ڈالر کا تیل چوری

نائیجریا میں حکام کا کہنا ہے کہ تیل کی پائپ لائن سے چوری کی وجہ سے ایک ماہ میں ایک ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

صدر کے نائیجریا ڈیلٹا کے لیے خصوصی مشیر کنگزلی کوکو کا کہنا تھا کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس سال کی پہلی سہہ مائی میں تیل کی فروخت میں سترہ فیصد کمی ہوئی ہے۔

اطلاعات ہیں کہ نائیجیریا میں سالانہ چھ ارب ڈالر مالیت کا خام تیل چوری ہوتا ہے۔

نائیجریا میں عام معافی کے ایک معاہدے کے تحت سابق شدت پسندوں کو نائیجریا ڈیلٹا میں پائپ لائنوں کے تحفظ کی ذمہ داری دی گئی تھی۔