شدت پسند عبدالکریم ٹُنڈا گرفتار

بھارت کو مطلوب ترین شدت پسندوں میں سے ایک سید عبدالکریم عرف ٹُنڈا کو دہلی پولیس نے نیپال کی سرحد سے گرفتار کیا ہے۔

ٹُنڈا بھارت کو 40 سے زیادہ بم دھماکوں کے الزام میں مطلوب ہیں۔

دارالحکومت نئ دہلی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پولیس کمشنر (سپیشل سیل) ایس این سریواستو نے کہا ’عبدالکریم عرف عبدالقدوس ٹنڈا کو جمعے کو بھارت نیپال سرحد پر بنواسا کے مقام سے گرفتار کیا گیا اور انھیں سنیچر کو عدالت میں پیش کیا گیا‘۔