پاکستان: سیلاب سے ایک لاکھ افراد متاثر

پاکستان کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے این ڈی ایم اے کے مطابق ملک بھر میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث اب تک 98 افراد ہلاک جبکہ ایک لاکھ دو سو نو افراد متاثر ہوئے ہیں۔

این ڈین ایم اے کے مطابق پاکستان کے صوبہ پنجاب میں 20، خیبر پختونخوا میں 24، سندھ میں 22، قبائلی علاقہ جات میں 12 اور پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں اب تک 4 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

این ڈین ایم اے کے اعدادوشمار کے مطابق ملک میں حالیہ سیلاب اور بارشوں سے اب تک 386 دیہات متاثر ہوئے ہیں جن میں پنجاب میں 328، خیبر پختونخوا میں 15، سندھ میں 15 اور بلوچستان میں 28 دیہات شامل ہیں۔