مصر:البرادعی پر مقدمہ چلانے کا اعلان

مصر میں حکومت نے فوج کے ہاتھوں اخوان المسلمین کے سینکڑوں حامیوں کی ہلاکت پر مستعفی ہونے والے نائب صدر محمد البرادعی کے خلاف مقدمہ چلانے کا اعلان کیا ہے۔

محمد البرادعی نےگزشتہ ہفتے استعفیٰ دیا تھا اور حکام کے مطابق ان پر قومی اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

مصر کے پراسکیوٹر جنرل کے مطابق البرادعی کے خلاف کارروائی کا فیصلہ ایک عام شہری کی درخواست پر کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ ان کے اس اقدام سے ایسا لگا کہ حکومت نے طاقت کا حد سے زیادہ استعمال کیا ہے۔

اگر البرادعی پر یہ الزام ثابت ہوا تو انہیں جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔