این اے 25 میں ضمنی انتخاب ملتوی

پاکستان کے الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 25 میں جمعرات کو ہونے والے ضمنی انتخابات ملتوی کر دیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے عہدیدار خورشید عالم نے بی بی سی کو بتایا کہ اس حلقے میں امن و امان کی خراب صورتحال کی وجہ سے یہ فیصلہ کیاگیا۔

این اے 25 ڈیرہ اسماعیل کا حلقہ ہے اور یہ نشست جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے خالی کی تھی۔