اوباما سے میننگ کو معافی دینے کی اپیل

وکی لیکس کو خفیہ معلومات فراہم کرنے کے جرم میں 35 برس قید کی سزا پانے والے امریکی فوجی بریڈلی میننگ کے وکیل نے امریکی صدر سے اپنے موکل کو معاف کرنے کی اپیل کی ہے۔

بریڈلی میننگ کے وکیل ڈیوڈ کومبز نے کہا ہے کہ ان کے موکل ایک بہادر امریکی ہیں جو کہ خاموش نہیں رہنا چاہتے تھے۔

پچیس سالہ بریڈلی میننگ کو بیس جولائی کو ایک فوجی عدالت نے جاسوسی اور چوری سمیت دیگر الزمات کے تحت مجرم قرار دیا تھا تاہم ان پر’دشمن کی مدد‘ کا ملزم قرار نہیں دیا گیا۔

گزشتہ ہفتے میننگ نے امریکی عوام سے انہیں تکلیف پہنچانے اور اپنے اقدام سے ہونے والے ’غیر متوقع نتائج ‘ پر معافی ماگی تھی۔