’بوکو حرام نے 44 افراد قتل کردیے‘

نائجیریا کی سکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ ملک کے شمال مشرق کے ایک گاؤں میں اسلامی شدت پسند گروہ بوکو حرام نے چوالیس افراد کو قتل کردیا ہے۔

سکیورٹی فورسز کے مطابق یہ واقعہ پیر کے روز پیش آیا لیکن اس کی اطلاع جمعہ کو ملی۔

یہ واقعہ بورنو ریاست کے قریب واقع گاؤں ڈیمبا میں پیش آیا۔ یہ علاقہ بوکو حرام کا گڑھ تھا لیکن فوج کے آپریشن کے بعد شدت پسند یا تو چھپ گئے ہیں یا پھر ہمسایہ ملک کیمرون چلے گئے ہیں۔