کشمیر: بھارتی فوج کی گولہ باری سے خاتون ہلاک

پاکستان کے زیرِانتظام کشمیرکے نکیال سیکٹرمیں بھارتی فوج کی بلااشتعال گولہ باری سے ایک خاتون ہلاک اور نو افراد زخمی ہوگئے۔

ریڈیو پاکستان نے ڈپٹی کمشنر کوٹلی مسعود الرحمن کے حوالے سے بتایا کہ بھارتی فوج کی جانب سے سنیچر کی رات گئے بلا اشتعال گولہ باری کی گئی۔

ڈپٹی کمشنر کوٹلی کے مطابق بھارتی افواج نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی پر براہِ راست گولہ باری کی۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کی گولہ باری سے ایک خاتون ہلاک جبکہ نو افراد زخمی ہو گئے۔

پاکستان کے مقامی میڈیا کے مطابق بھارتی فوج کی گولہ باری اور فائرنگ سے ایک گھر اور دو گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔