جنوبی وزیرستان: سکیورٹی کیمپ پر حملے میں پانچ ہلاک

جنوبی وزیرستان میں پیر اور منگل کی درمیانی شب ساڑھے بارہ بجے ایک سکیورٹی کیمپ پر شدت پسندوں نے دھاوا بول دیا۔

سرکاری ٹیلی ویژن کی خبر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں تین شدت پسند ہلاک ہو گئے جب کہ ایک نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔

حملہ آوروں کی فائرنگ سے ایک سکیورٹی اہل کار بھی ہلاک ہو گیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے شدت پسندوں کی لاشیں تحویل میں لے لی گئی ہیں۔