میکسکو: مٹی کے تودے گرنے سے 14 ہلاک

میکسکو میں حکام کے مطابق ملک میں ہونے والے شدید بارشوں اور مٹی کے تودے گرنے سے چودہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ریاست ویراکرز میں گھروں پر مٹی کا تودہ گرنے سے تیرہ افراد ہلاک جبکہ ایک آدمی سیلابی پانی میں ڈوب کر ہلاک ہوا۔

ریاست ویراکرز کے گورنر نے وفاقی حکومت سے 92 میونسیپلٹیز میں ہنگامی حالت نافذ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ویراکرز کے سول ڈائریکٹر گزمین نے کہا ہے کہ 300 افراد کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہےکہ حالیہ بارشوں نے ہائی ویز اور بڑی شاہراروں کو دس فیصد تک متاثر کیا ہے۔

میکسکو میں بارش کا موسم یکم جون سے یکم نومبر تک جاری رہتا ہے۔