بھارت: عمارت گرنے سے تین افراد ہلاک

حکام کا کہنا ہے کہ بھارت کے مغربی شہر وڈوڈرا میں ایک عمارت کے گرنے سے کم از کم تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

اس تین منزلہ عمارت میں تقریباً ایک درجن خاندان رہتے تھے اور تیس افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔

یہ واقعہ بھارتی وقت کے مطابق بدھ کی صبح ساڑھے چار بجے پیش آیا۔

کچھ اطلاعات کے مطابق ایک اور عمارت بھی گری ہے تاہم اس میں کوئی شخص موجود نہیں تھا۔