قندہار: خودکش حملے میں پانچ افراد ہلاک

افغانستان کے مشرقی شہر قندہار میں ایک بینک کے باہر ہونے والے خودکش دھماکے میں پانچ افراد ہلاک جبکہ تقریباً بیس زخمی ہوگئے ہیں۔

یہ واقعہ سنیچر کی صبح اس وقت ہوا جب لوگ سکیورٹی چیک پوسٹ کو پار کرکے کابل بینک میں داخل ہو رہے تھے۔ زیادہ تر لوگ بینک سے اپنی تنخوا نکالنے کے لیے وہاں گئے تھے۔

اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں پولیس اور سولین شامل ہیں۔

ابھی تک کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔