شمالی وزیرستان: تین سکیورٹی اہلکار ہلاک

پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان ایجنسی میں حکام کے مطابق سکیورٹی فورسز کے ایک قافلے پر حملے میں فرنٹیئر کور کے تین اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

اس حملے میں چودہ اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے لیکن سرکاری طور پر اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

سکیورٹی حکام کے مطابق فرنٹیئر کور کے ٹوچی سکاؤٹس کا قافلہ دتہ خیل روڑ پر جا رہا تھا کہ بویا کے مقام پر دیسی ساختہ بم کا دھماکہ ہوا ہے۔

دھماکے میں سکیورٹی حکام کے مطابق تین اہلکار ہلاک ہو گئے۔اس حملے کی زمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے ۔