عراق: سلسلہ وار بم دھماکوں میں چالیس ہلاک

عراق میں حکام کے مطابق دارالحکومت بغداد میں سلسلہ وار کار بم دھماکوں میں کم سے کم چالیس افراد ہلاک ہو گئے۔

یہ دھماکے شعیہ اکثریتی والے علاقوں میں کیے گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ان دھماکوں میں ملک کے مشرقی علاقے میں واقع راستورانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

عراق میں حالیہ دنوں کے دوران ایسے حملوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔