اسرائیل امریکہ کا مشترکہ میزائل تجربہ

اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس نے امریکہ کے ساتھ مل کر بحیرہ روم میں میزائل ٹیسٹ کیے ہیں۔

اسرائیل کے ایک سینیئر اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ ملک کے میزائل شکن نظام کے لیے ایف 15 سے ایک میزائل فائر کیا گیا۔

اس سے قبل روس کی وزارتِ دفاع کا کہنا تھا کہ اس نے بحیرہ روم میں دو بیلسٹک میزائل لانچ کا پتہ لگایا ہے جن کا رُخ مشرقی ساحل کی جانب تھا۔

یروشلم میں بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ یہ تجربہ انتہائی اہم وقت پر کیا گیا ہے جب امریکہ شام میں مداخلت کی تیاری کر رہا ہے۔