صومالیہ کے ریستوران میں دھماکا: 15 افراد ہلاک

پولیس نے کہا ہے کہ صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں پارلیمنٹ کی عمارت کے نزدیک ایک ریستوران میں بم دھماکا ہوا ہے جس سے 15 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

یہ دھماکا ویلج ریستوران میں ہوا جو سرکاری ملازموں میں بہت مقبول ہے۔ اسے پہلے بھی حملے کا نشانہ بنایا جا چکا ہے۔

یہ واضح نہیں ہے کہ اس حملے کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے۔

صومالیہ طویل عرصے سے اسلامی شدت پسندوں کے خلاف نبردآزما ہے۔