پاکستان نے سات طالبان قیدی رہا کر دیے: وزارتِ خارجہ

پاکستانی وزارتِ خارجہ کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان نے سات طالبان قیدیوں رہا کیے ہیں تاکہ افغانستان میں مفاہمت کے عمل کو تقویت دی جا سکے۔

ایک بیان میں وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ وہ رہا ہونے والے قیدیوں میں منصور داداللہ، سعید ولی، عبدالمنان، کریم آغا، گل محمد اور محمد زئی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ برس بھی 27 طالبان قیدی رہا کئے گئے تھے۔