افغانستان: مغوی خاتونِ رکنِ پارلیمان رہا

افغانستان میں طالبان نے ایک ماہ سے مغوی خاتونِ رکنِ پارلیمان کو رہا کر دیا ہے۔

کندھار صوبے سے تعلق رکھنے والی فریبہ احمدی کاکڑ کو سنیچر کی رات حکومت کی جانب سے گیارہ طالبان قیدیوں کی رہائی کے بدلے میں مقامی عمائدین کے حوالے کیا گیا ہے۔

طالبان کا کہنا ہے کہ افغان حکومت سے کیے گئے معاہدے کے تحت پانچ جنگجوؤں اور عورتوں اور بچوں سمیت ان کے چھ رشتے داروں کو رکنِ پارلیمان کی رہائی کے لیے رہا کروایا گیا۔