ٹومس باخ آئی او سی کے نئے صدر مقرر

جرمنی سے تعلق رکھنے والے ٹومس باخ کو بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کا نیا صدر مقرر کر دیا گیا ہے۔

59 سالہ وکیل باخ نے شمشیر زنی میں اولمپک طلائی تمغا حاصل کر رکھا ہے۔ وہ 71 سالہ ژاک روگ کی جگہ سنبھالیں گے جو 12 برس صدر رہنے کے بعد سبک دوش ہو رہے ہیں۔

ارجنٹینا کے شہر بیونس آئرز میں ہونے والے انتخاب میں چھ امیدواروں کے درمیان مقابلہ تھا۔ باخ کی مدتِ صدارت آٹھ برس ہو گی، جس کے بعد اس میں چار سال توسیع کی گنجائش ہے۔