کراچی: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس افسر ہلاک

پاکستان کے صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس ممتاز علی شاہ کو ہلاک کردیا ہے۔

سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق ہفتہ کی صبح ماڈل کالونی میں نامعلوم افرد نے ڈی ایس پی ممتاز علی شاہ کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔

یہ واقعہ ماڈل کالونی میں ملیر چیک پوسٹ کے قریب پیش آیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں ڈی ایس پی ممتاز علی ہلاک ہو گئے۔

اس سے قبل رینجرز نے دعویٰ کیا کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن میں بھتہ ہوری کے الزام میں بائیس افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

رینجرز کے ترجمان کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔