دس چیزین جن سے ہم گذشتہ ہفتے لا علم تھے

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images

1 . رولر کوسٹر کی سواری گردے کی پتھری نکالنے میں آپ کی مدد کر سکتی ہے۔

مزید جاننے کے لیے (گزماڈو)

2 . ایک سائیکل کے ڈبے پر ایک فلیٹ سکرین ٹی وی کی تصویر لگا دینے اس کی ترسیل کے دوران اس کو پہنچنے والے نقصان کے امکانات کو 80 فیصد کم کیا جا سکتا ہے۔

مزید جاننے کے لیے (دی انڈیپنڈنٹ)

3 . میکسیکو میں 300 قسم کی بدعنوانی پائی جاتی ہے۔

مزید جاننے کے لیے (کوارٹز)

4 . سانس سے لہسن کی بدبو ختم کرنے کا علاج ہے۔

مزید جاننے کے لیے (وائس)

5 . امریکی مصنف ٹرومین کیپوٹی کی باقیات کی قمیت نیلامی میں 43,750 ڈالر کے برابر ہے۔

مزید جاننے کے لیے (ٹائم)

6 . دودھ پلانے والے جانور جو ذی حیات کو سب سے زیادہ ہلاک کرتے ہیں وہ انسان، بھالو یا بھیڑیا نہیں بلکہ نیولے کی نسل سے تعلق رکھنے والے میرکاٹ ہے۔

مزید جاننے کے لیے (دی ایٹلانٹک)

7 . برطانیہ اور جرمنی کے لیے کام کرنے والے ایک ڈبل ایجنٹ کی بیمار بیوی نے سپین واپس جانے کے لیے اپنے شوہر کے کام کو بے نقاب کرنے کی دھمکی دے کر ان کی ڈی ڈے لینڈنگ کو خطرے میں ڈال دیا۔

مزید جاننے کے لیے (گاڑڈین)

8 . نوجوانی میں مہاسوں کا نکلنا بری خبر نہیں ہے۔ بے داغ جلد پر بڑھاپا جلدی آتا ہے۔

مزید جاننے کے لیے

9 . کارٹون پروگرام سمپسن کے مرکزی کردار ہومر نے سیزن ایک سے 26 کے دوران 1.3 ملین میں سے 21 فیصد ڈائیلاگ ادا کیے۔

(مزید جاننے کے لیے ٹوڈ ڈبلیو شنیڈر)

10 . برطانیہ میں گذشتہ برس 100 برس کی عمر کے 14,570 افراد تھے جو کہ گذشتہ تین دہائیوں کے مقابلے میں چار گنا تھے۔

(مزید جاننے کے لیے آفس فار قومی شماریات)

اسی بارے میں